پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے ایک بار پھر اپنی بے مثال ورسٹیلٹی ثابت کر دی ہے، کیونکہ ان کے آنے والے ڈرامے ‘معمہ’ کا دلکش اور سنسنی خیز ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔اس وقت صبا قمر ڈراموں ‘پامال’ اور ‘کیس نمبر 9’ میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث خوب سراہیں جا رہی ہیں، اور اب ‘معمہ’ میں بھی وہ مرکزی کردار جہان آرا کے روپ میں نظر آئیں گی۔ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ جہان آرا علی انصاری کے کردار سے شدید محبت کرتی ہے، مگر اس محبت میں جنون، شدت اور ایک حسابی سوچ جھلکتی ہے۔صبا قمر نے ٹیزر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اسے“mysterious, addictive, calculated” قرار دیا، اور بتایا کہ جہان آرا "اپنے ذہن کے ہیجانی thrill میں جیتی ہے”، جس سے ان کے کردار کے تہہ در تہہ ہونے کا اندازہ ہوتا ہے۔ٹیزر کا آغاز اس سین سے ہوتا ہے جہاں جہان آرا ہاتھ میں گلاب لیے سیڑھیاں اترتی دکھائی دیتی ہے جبکہ پس منظر میں صبا قمر کی آواز گونجتی ہے۔زندگی گزارنے اور محبت کرنے میں آخر مشکل ہی کیا ہے؟”
اگلے منظر میں علی انصاری ایک دوسری خاتون کا سامنا کرتے دکھائی دیتے ہیں، اور ساتھ ہی صبا قمر کی آواز سنائی دیتی ہے:“مگر یہ کم بخت محبت نہ جینے دیتی ہے، نہ مرنے…”ٹیزر کے ان چند لمحوں میں ہی ڈرامہ ایک سنسنی خیز، نفسیاتی، اور جذباتی کشمکش سے بھرپور کہانی کا تاثر دیتا ہے۔صبا قمر اور علی انصاری طاقتور تخلیقی ٹیم کے باعث ڈرامے سے خاصی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔مداحوں نے ٹیزر کو بھرپور سراہا ہے، اور سوشل میڈیا پر تبصرے جاری ہیں:“یہ بہت mysterious اور layered لگ رہا ہے!”“OMG، صبا قمر کا نیا ڈرامہ— دیکھنے کا بے حد انتظار!”بعض شائقین نے ٹیزر میں تھرلر اور ہارر کے عناصر بھی محسوس کیے، جبکہ کئی مداح خوش ہیں کہ صبا قمر کے تین ڈرامے ایک ساتھ ہفتہ وار نشر ہوں گے۔ڈرامہ ‘معمہ’ اپنے پراسرار ماحول، گہری جذباتی کشمکش، اور صبا قمر کی ورسٹائل اداکاری کے باعث نشر ہونے سے پہلے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔



