لاہور (نمائندہ خصوصی )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ نعمان نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حافظ نعمان نے 63,441 ووٹ لے کر میدان مار لیا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 29,099 ووٹ حاصل کرسکے۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے اپنے حریف پر 34,342 ووٹوں کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔حلقے کے 334 پولنگ اسٹیشنز سے موصول نتائج کے مطابق مجموعی ٹرن آؤٹ 18.67 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔انتخابی عمل پرامن رہا جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ۔



