لاہور (اسٹاف رپورٹر)اجلاس میں قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک روڈ کی تعمیراتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے بتایا کہ بی آر بی کنال سے واہگہ بارڈر تک سول ورک سو فیصد مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ آر سی سی ڈرین کی تعمیر بھی مکمل ہو چکی ہے۔ بائیں جانب سروس روڈ کا کام 50 فیصد اور دائیں جانب 46 فیصد تک پایۂ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ واسا کی جانب سے سیوریج ڈرین کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلان کردہ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل روڈز پروگرام کا آغاز بھی جلد کر دیا جائے گا، جس سے شہریوں کو مزید بہتر سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔



