لاہور میں سرکاری افسران و ملازمین کے لیے رہائش گاہوں کی شدید قلت کا انکشاف صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس، توانائی منصوبوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن عملاً غیرفعال، احتجاجی سیاست اور پارلیمانی کردار میں مسلسل ناکامی،، اپوزیشن اجلاس کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کی پوزیشن سے بھی محروم ہو گئی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی تزئین و آرائش کا حکم دے دیا،،ہر شہر کے اوور ہیڈ برجز کے نیچے صفائی، گرین بیلٹ اورپلے ایریاز بنایا جائے جبکہ وور ہیڈ برج اور انڈرپاسز کی سجاوٹ کا فیصلہ سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب جاتی عمرہ فارمز میں منعقد ہوئی۔ جنید صفدر اور ان کی اہلیہ شانزے علی روحیل کے ولیمہ کی تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر ،وزیر اعظم شہباز شریف ،ملکی سیاسی، عسکری اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا سخت اظہار: آئین ایک وعدہ ہے، توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی، شانزے علی روحیل سے رشتہ بحیثیت دولہا نئی زندگی کا آغاز وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا سخت موقف: سزا یافتہ شخص سیاست نہیں چلا سکتا، اپوزیشن کو طریقہ کار سمجھنا چاہیے پنجاب میں شدید دھند کا راج، متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند، قومی شاہراہوں پر بھی مشکلات پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں 1130 ٹریفک حادثات 24 اموات 1318 افراد زخمی لاہور میں سرکاری افسران و ملازمین کے لیے رہائش گاہوں کی شدید قلت کا انکشاف صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس، توانائی منصوبوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن عملاً غیرفعال، احتجاجی سیاست اور پارلیمانی کردار میں مسلسل ناکامی،، اپوزیشن اجلاس کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کی پوزیشن سے بھی محروم ہو گئی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی تزئین و آرائش کا حکم دے دیا،،ہر شہر کے اوور ہیڈ برجز کے نیچے صفائی، گرین بیلٹ اورپلے ایریاز بنایا جائے جبکہ وور ہیڈ برج اور انڈرپاسز کی سجاوٹ کا فیصلہ سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب جاتی عمرہ فارمز میں منعقد ہوئی۔ جنید صفدر اور ان کی اہلیہ شانزے علی روحیل کے ولیمہ کی تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر ،وزیر اعظم شہباز شریف ،ملکی سیاسی، عسکری اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا سخت اظہار: آئین ایک وعدہ ہے، توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی، شانزے علی روحیل سے رشتہ بحیثیت دولہا نئی زندگی کا آغاز وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا سخت موقف: سزا یافتہ شخص سیاست نہیں چلا سکتا، اپوزیشن کو طریقہ کار سمجھنا چاہیے پنجاب میں شدید دھند کا راج، متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند، قومی شاہراہوں پر بھی مشکلات پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں 1130 ٹریفک حادثات 24 اموات 1318 افراد زخمی

صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس، توانائی منصوبوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ

صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت توانائی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو توانائی منصوبوں، بھرتیوں اور سرمایہ کاری سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب گرڈ کمپنی میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ قومی اخبارات میں بھرتیوں کے اشتہارات بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا کہ ویسٹ ٹو انرجی منصوبہ صرف ای بسوں اور اورنج لائن کو بجلی فراہم کرنے کے لیے مختص ہوگا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 50 میگاواٹ کے منصوبے کے لیے غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر گرمالا کیس کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر توانائی نے وزیراعلیٰ فری سولر اسکیم کو 28 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس صنعتی اسٹیٹس میں قائم کیے جائیں۔ انہوں نے تمام توانائی منصوبوں میں شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر نے واضح کیا کہ ہر اسٹیشن پر جدید سولر اور بیٹری سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دی جائے گی۔ اجلاس میں اے پی ٹی ایم اے کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا جبکہ صنعتی کلسٹرز کو آف گرڈ اور بلک موڈ میں بجلی کی فراہمی سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ شمسی توانائی کے ممکنہ مقامات کی فہرست اے پی ٹی ایم اے کو فراہم کر دی گئی ہے اور اب تک 65 ہزار سے زائد سولر یونٹس نصب کیے جا چکے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ چھ بائیو گیس اور بائیو فرٹیلائزر پلانٹس کی منظوری مل چکی ہے جبکہ لاہور اور فیصل آباد میں نئے بائیو گیس منصوبے لگائے جائیں گے۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ تین ماڈل دیہات میں کمیونٹی بائیو گیس پلانٹس کا پائلٹ منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates