وزیر اعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی کے پہلے اور سب سے بڑے الیکٹرک ٹرانسپورٹ منصوبے کے فیز ٹو کا آغاز کر دیا وزیر اعلی مریم نواز شریف نے بٹن دبا کر الیکٹرو بس کا علامتی افتتاح کیا ،مریم نوازکہتی۔ ہیں نواز شریف کی بیٹی ہے تو کام کرے گی تو خوشی ہوتی ہے کہ والد اور چچا کے نام سے پہچانی جائے
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا راولپنڈی میں 30 ارب سے سگنل فری کوریڈور بنانے کا اعلان، رجانہ سے بھکر تک تھل ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کردیا، لاہور کینسر ہسپتال کی تکمیل کے بعد اگلا کینسر ہسپتال راولپنڈی اور پھر ڈی جی خان میں بنایا جائے گ
مریم نواز شریف کا حراسگی کے خلاف نیا قانون لانے کابھی اعلان بولی پنجاب میں ہر آنے والا دن پچھلے دن سے بہتر ہوگا۔تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلی۔ نےکہا کہ
80 گرین بسیں پنڈی کے عوام کے لیے ہمارا حقیر تحفہ ہیں۔راولپنڈی آج چمک دمک سے بھرپور ہے ،
راولپنڈی کی عوام کی گرین بسیں آج انکے کے سامنے کھڑی ہیں نواز شریف فلائی اوور اڈیالہ روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،عوام کو گھنٹوں کی مسافت سے نجات ملے گی۔اسلام آباد ایکسپریس وے سے پشاور روڈ تک 25 کلومیٹر طویل ،9 انڈر پاس اور 3 فلائی اوور پر مشتمل سگنل فری کوریڈور بنا رہے ہیں-مسلم لیگ ن کے سوا کبھی کسی نے پاکستان یا پنجاب میں ایک اینٹ نہیں لگائ مخالف کہتے ہیں کام کرتی تو مسلم لیگ کرتی ،کام آتا ہے تو انہی کو آتا ہے
کچھ لوگوں کا ذکر ہو تو گالیاں، دنگا اور فساد یاد آتا ہے اور نواز شریف کا نام سوچو تو انفراسٹرکچر اور ترقی کا نام ذہن میں آتی ہے۔



