سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب جاتی عمرہ فارمز میں منعقد ہوئی۔ جنید صفدر اور ان کی اہلیہ شانزے علی روحیل کے ولیمہ کی تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر ،وزیر اعظم شہباز شریف ،ملکی سیاسی، عسکری اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا سخت اظہار: آئین ایک وعدہ ہے، توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی، شانزے علی روحیل سے رشتہ بحیثیت دولہا نئی زندگی کا آغاز وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا سخت موقف: سزا یافتہ شخص سیاست نہیں چلا سکتا، اپوزیشن کو طریقہ کار سمجھنا چاہیے پنجاب میں شدید دھند کا راج، متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند، قومی شاہراہوں پر بھی مشکلات پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں 1130 ٹریفک حادثات 24 اموات 1318 افراد زخمی لاہور: شاہدرہ پولیس کی کامیاب کارروائی، غیر قانونی اسلحہ لے کر گھومنے والا ملزم گرفتا لاہور میں مولانا شوکت علی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتاری سے دو کاروں اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم امریکا نے ایران کو سخت انتباہ جاری کیا: ‘تمام آپشنز زیرِ غور’، اقوام متحدہ میں ‘قتل عام روکنے’ کا مطالبہ سرگودھا: ریلوے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کی، 11 لاکھ روپے مسافر کو واپس کیے سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب جاتی عمرہ فارمز میں منعقد ہوئی۔ جنید صفدر اور ان کی اہلیہ شانزے علی روحیل کے ولیمہ کی تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر ،وزیر اعظم شہباز شریف ،ملکی سیاسی، عسکری اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا سخت اظہار: آئین ایک وعدہ ہے، توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی، شانزے علی روحیل سے رشتہ بحیثیت دولہا نئی زندگی کا آغاز وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا سخت موقف: سزا یافتہ شخص سیاست نہیں چلا سکتا، اپوزیشن کو طریقہ کار سمجھنا چاہیے پنجاب میں شدید دھند کا راج، متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند، قومی شاہراہوں پر بھی مشکلات پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں 1130 ٹریفک حادثات 24 اموات 1318 افراد زخمی لاہور: شاہدرہ پولیس کی کامیاب کارروائی، غیر قانونی اسلحہ لے کر گھومنے والا ملزم گرفتا لاہور میں مولانا شوکت علی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتاری سے دو کاروں اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم امریکا نے ایران کو سخت انتباہ جاری کیا: ‘تمام آپشنز زیرِ غور’، اقوام متحدہ میں ‘قتل عام روکنے’ کا مطالبہ سرگودھا: ریلوے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کی، 11 لاکھ روپے مسافر کو واپس کیے

سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب جاتی عمرہ فارمز میں منعقد ہوئی۔ جنید صفدر اور ان کی اہلیہ شانزے علی روحیل کے ولیمہ کی تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر ،وزیر اعظم شہباز شریف ،ملکی سیاسی، عسکری اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جاتی عمرہ میں منعقدہ جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ میں چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر بھی شرکت کے لیے پہنچےتو سرببراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔اس موق پر وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، سینئر سیاستدان شیخ روحیل اصغر، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف، صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر مو د تھے

ولیمہ کی تقریب میں صوبائی وزراء بلال یاسین، منشاء اللہ بٹ، ملک فیصل ایوب کھوکھر، خواجہ سلمان رفیق، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان، مشیر وزیراعلیٰ زیشان ملک، معاون خصوصی راشد نصراللہ، سمیع اللہ خان،زبیر گل،میاں محمد حنیف سمیت وفاقی و صوبائی وزراء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور معززین نے شرکت کی۔ تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ اور ثانیہ عاشق بھی تقریب میں موجود تھیں۔
تقریب میں دلہا جنید صفدر گرے شیروانی جبکہ دلہن شانزے سفید عروسی جوڑے میں ملبوس نظر آئیں۔ جنید صفدر نے دلہن کا ہاتھ تھام کر پنڈال میں انٹری دی تو حاضرین نے پرتپاک استقبال کیا۔
جاتی عمرہ کے پنڈال کو دیدہ زیب پھولوں اور مغلیہ طرز کی شاندار ڈیکوریشن سے سجایا گیا تھا۔
تقریب میں میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف خود مہمانوں کا استقبال کرتے رہے۔ جنید صفدر کے سسرالی بھی دوپہر دو بجے ولیمہ میں پہنچ گئے تھے۔ولیمہ کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی مہمانوں، وفاقی و صوبائی وزراء اور سینئر سیاسی قیادت کی شرکت کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ مجموعی طور پر تقریب خوشگوار اور پروقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
تقریب میں مجموعی طور پر 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ مہمانوں کی تواضع کے لیے خصوصی اور روایتی پکوانوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں سوپ، چکن ڈمپورہ، دیسی مرغ، امرتسری مٹن پلاؤ، بشیر دارلماہی کی فش اور دیسی گھی سے تیار کردہ گاجر کا حلوہ شامل تھا

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates