وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آلو اور کینو کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی کاوشیں، متبادل راستوں سے ایکسپورٹ کی اجازت پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و پارلیمانی امور کا اجلاس، اہم اصلاحاتی تجاویز پر غور “ایگریکلچر لیب آن ویل” کا اجرا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی سروسز کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے امریکہ، ملیشیا، قطر، ناروے، جنوبی کوریا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 20 رکنی عالمی کاروباری وفد نے پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور بزنس ٹو بزنس روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبہ بھر میں بنیادی مراکز صحت کی فیز ٹو ری ویمپنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ،،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ری ویمپنگ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں عوامی ریلیوں کی تعریف کی، امریکہ کو خبردار کیا امریکہ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان لوئر مال پولیس کی کامیاب کارروائی: دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، واردات کی منصوبہ بندی ناکام لاہور میں غیر ملکی کرکٹ میچز پر جوا کروانے والا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت کارروائی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 ریسٹورنٹس، فش فرائیڈ اور ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آلو اور کینو کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی کاوشیں، متبادل راستوں سے ایکسپورٹ کی اجازت پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و پارلیمانی امور کا اجلاس، اہم اصلاحاتی تجاویز پر غور “ایگریکلچر لیب آن ویل” کا اجرا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی سروسز کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے امریکہ، ملیشیا، قطر، ناروے، جنوبی کوریا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 20 رکنی عالمی کاروباری وفد نے پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور بزنس ٹو بزنس روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبہ بھر میں بنیادی مراکز صحت کی فیز ٹو ری ویمپنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ،،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ری ویمپنگ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں عوامی ریلیوں کی تعریف کی، امریکہ کو خبردار کیا امریکہ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان لوئر مال پولیس کی کامیاب کارروائی: دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، واردات کی منصوبہ بندی ناکام لاہور میں غیر ملکی کرکٹ میچز پر جوا کروانے والا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت کارروائی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 ریسٹورنٹس، فش فرائیڈ اور ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ 

پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و پارلیمانی امور کا اجلاس، اہم اصلاحاتی تجاویز پر غور

پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرپرسن محمد ارشد ملک ایم پی اے اور صوبائی وزیرِ قانون رانا محمد اقبال خان کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قانون و پارلیمانی امور سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے متعدد اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی نے گزشتہ اجلاس کے منٹس پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں تحصیل بارز کی گرانٹ 25 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے اور ڈسٹرکٹ بارز کی گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 75 لاکھ روپے کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ لیگل ایڈوائزرز کو ٹی اے اور ڈی اے دینے، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی گرانٹ میں اضافے اور قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے انٹرن شپ کے مواقع بڑھانے کی تجاویز بھی زیر بحث آئیں۔

کمیٹی کو محکمہ قانون کی 29 ترقیاتی اسکیموں پر بریفنگ دی گئی جن میں 4 جاری جبکہ 25 نئی اسکیمیں شامل ہیں۔ جاری اسکیموں میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اور مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ اٹارنی آفسز شامل ہیں، جن میں متعدد منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں لیڈی بار رومز کی تعمیر جاری ہے، جن کی تعداد 38 سے بڑھا کر 101 کر دی گئی ہے۔ لیڈی بار رومز جون 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کو پنجاب بھر میں جدید جوڈیشل ٹاورز کی تعمیر کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ پہلے مرحلے میں 4 جوڈیشل ٹاورز 2027 تک مکمل کیے جائیں گے جبکہ مستقبل میں ان کی مجموعی تعداد 9 تک پہنچائی جائے گی۔

میانوالی، منڈی بہاؤالدین، خانیوال، سرگودھا اور جہلم میں ڈسٹرکٹ اٹارنی آفسز جبکہ بہاولپور میں ایڈووکیٹ جنرل آفس سے متعلق منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں محکمہ قانون کی آئی ٹی اینڈ گورننس اسکیم، مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی کے بجٹ استعمال، ترقیاتی فنڈز کے مؤثر استعمال اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کالا شاہ کاکو کیمپس لاہور کے قیام کے منصوبے پر فالو اپ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ قانون کی سول کیسز ایپ کو سراہا گیا اور کمیٹی کو بتایا گیا کہ جون 2026 تک پنجاب مکمل طور پر ڈیجیٹائز ہو جائے گا، جس سے عدالتی نظام میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔

کمیٹی اجلاس میں قانون کی بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں ایم پی ایز فرذانہ عباس کمبوہ، سردار خان بہادر ڈوگر، پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود رانجھا، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن لاء اعتزاز اسلم، محکمہ قانون کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates