پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید علی حیدر گیلانی اور چیئرمین پیمرا ملک احمد سعید خاں بھی موجود تھے۔ عالمی وفد میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز صنعتکار اور سرمایہ کار شامل تھے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک دوستانہ اور سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کاروباری شراکت داری کے مواقع، سرمایہ کاری میں تیزی اور تجارتی روابط کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے عالمی تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔
سپیکر نے وفد کو درپیش کاروباری چیلنجز، حکومتی اصلاحات اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ عالمی بزنس کمیونٹی کے مسائل کا فوری اور مؤثر حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ پاکستانی نژاد عالمی کاروباری کمیونٹی مختلف ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
ملاقات میں اراکین پنجاب اسمبلی ذوالفقار علی شاہ، احمد اقبال چوہدری، خرم خان ورک، نوشین عدنان، اسما احتشام الحق، چوہدری افتخار حسین چھچھڑ، رانا محمد ارشد، محمد احمد خان لغاری، محسن اور شاہ نواز رنجھا بھی شریک تھے۔
اس کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری عماد حسین بھلی، ملک علی احمد خاں، ڈی جی آئی آر ماہرہ رفیق اور ڈائریکٹر میڈیا راؤ ماجد علی بھی ملاقات میں موجود تھے۔



