لاہور ( اسٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کو ملاوٹ سے پاک اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مسلسل آپریشنز تیز کر دیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں 66 ریسٹورنٹس، فش فرائیڈ مراکز اور ناشتہ پوائنٹس کی تفصیلی چیکنگ کی گئی۔یہ کارروائی ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز آمنہ رفیق کی سربراہی میں کی گئی، جس کے نتیجے میں 23 فوڈ آؤٹ لیٹس پر مجموعی طور پر 5 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ایک معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔کارروائی کے دوران چیکنگ ٹیموں نے 5 من سے زائد ناقابل استعمال رینسڈ (پرانا اور خراب) آئل اور ممنوعہ اجزاء برآمد کیے، جنہیں موقع پر تلف کر دیا گیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق:فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس موجود نہ تھے
لازم آئل تبدیلی کا ریکارڈ برقرار نہ رکھا گیا
فنگس زدہ فریزر اور کھلے پروسیسنگ ایریا میں آلودہ پانی پایا گیا
ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن "ملاوٹ سے پاک پنجاب” کے تحت یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خوراک میں ناقص اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر مکمل پابندی ہے اور جی ٹی روڈ، موٹرویز، سوسائٹیز اور گلی محلوں میں موجود تمام پوائنٹس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔یہ اقدامات عوام کی صحت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔یہ



