وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آلو اور کینو کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی کاوشیں، متبادل راستوں سے ایکسپورٹ کی اجازت پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و پارلیمانی امور کا اجلاس، اہم اصلاحاتی تجاویز پر غور “ایگریکلچر لیب آن ویل” کا اجرا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی سروسز کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے امریکہ، ملیشیا، قطر، ناروے، جنوبی کوریا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 20 رکنی عالمی کاروباری وفد نے پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور بزنس ٹو بزنس روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبہ بھر میں بنیادی مراکز صحت کی فیز ٹو ری ویمپنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ،،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ری ویمپنگ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں عوامی ریلیوں کی تعریف کی، امریکہ کو خبردار کیا امریکہ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان لوئر مال پولیس کی کامیاب کارروائی: دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، واردات کی منصوبہ بندی ناکام لاہور میں غیر ملکی کرکٹ میچز پر جوا کروانے والا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت کارروائی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 ریسٹورنٹس، فش فرائیڈ اور ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آلو اور کینو کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی کاوشیں، متبادل راستوں سے ایکسپورٹ کی اجازت پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و پارلیمانی امور کا اجلاس، اہم اصلاحاتی تجاویز پر غور “ایگریکلچر لیب آن ویل” کا اجرا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی سروسز کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے امریکہ، ملیشیا، قطر، ناروے، جنوبی کوریا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 20 رکنی عالمی کاروباری وفد نے پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور بزنس ٹو بزنس روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبہ بھر میں بنیادی مراکز صحت کی فیز ٹو ری ویمپنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ،،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ری ویمپنگ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں عوامی ریلیوں کی تعریف کی، امریکہ کو خبردار کیا امریکہ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان لوئر مال پولیس کی کامیاب کارروائی: دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، واردات کی منصوبہ بندی ناکام لاہور میں غیر ملکی کرکٹ میچز پر جوا کروانے والا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت کارروائی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 ریسٹورنٹس، فش فرائیڈ اور ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ 

وزیراطلاعات وثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نےکہاہےکہ پاکستان تحریکِ انصاف کی دھمکیوں، انتشاراورسازشوں کےباوجود پاکستان مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ہرآنےوالاسال بہتری اورخوشخبریاں لےکرآرہاہے،معیشت مستحکم ہورہی ہے،مہنگائی میں واضح کمی آرہی ہےاورعوام کی زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتری نظر آرہی ہے

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نےکہاکہ ملکی معاشی استحکام، مضبوط انفراسٹرکچر اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں مسلم لیگ (ن) کا کردار نمایاں اور قابلِ فخر ہے دوسری جانب پی ٹی آئی کا طرزِ سیاست دنگا، فساد اور توڑ پھوڑ پر مبنی رہا ہے، اور اقتدار میں رہتے ہوئے بھی اس جماعت کی کارکردگی صفر رہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں عوام کو محض نمائشی نعروں اور غیر سنجیدہ اقدامات کے سوا کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ دنوں کراچی میں وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے میڈیا پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، جو ان کے انتشار پسند رویے کا واضح ثبوت ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی جامع اور آزاد تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ 9 مئی کو پشاور میں ریڈیو پاکستان پر ہونے والا حملہ ایک منظم اور منصوبہ بند کارروائی تھی، جس میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما براہِ راست ملوث تھے۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق آڈیو اور ویڈیو مواد کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا، اور تمام شواہد دستاویزی صورت میں عدالت میں جمع کرا دیے گئے ہیں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ تحقیقات انسداد دہشت گردی عدالت کے احکامات کی روشنی میں کی گئیں، جس کے تحت پولیس کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ پشاور سے حاصل ہونے والی 16 ویڈیوز کا تفصیلی فرانزک تجزیہ کیا گیا، جن میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ یا چھیڑ چھاڑ کے شواہد نہیں ملے، جس سے ان ویڈیوز کی صداقت ثابت ہوتی ہے۔فرانزک رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا، عرفان سلیم اور آئی ایس ایف کے عامر چمکنی ریڈیو پاکستان پر حملے، آتش زنی اور سرکاری املاک کی تباہی میں براہِ راست ملوث تھے۔ ان افراد کی شناخت ویڈیوز میں موجود چہروں کو ان کی سرکاری اور عوامی پروفائل تصاویر سے میچ کر کے کی گئی

۔عظمٰی بخاری نے واضح کیا کہ 9 مئی کا واقعہ کسی جذباتی ردعمل کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی، جس کا ہدف ریاستِ پاکستان، قومی ادارے اور عوامی املاک تھے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ریاست کسی سیاسی جماعت یا گروہ کو قومی اداروں، عوامی املاک اور ملکی وقار کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ یہ کیس اس وقت پشاور کی عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور شواہد کی بنیاد پر سخت قانونی کارروائی، حتیٰ کہ نااہلی جیسے اقدامات بھی متوقع ہیں۔ پی ٹی آئی کی اندرونی انکوائری خود کو بری الذمہ ثابت کرنے میں ناکام رہی، جبکہ آزاد فرانزک شواہد نے ان کے تمام دعوؤں کی نفی کر دی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کراچی میں میڈیا پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے جلسے کے لیے جگہ فراہم کی، تاہم کارکنان کی عدم موجودگی کے بعد الزامات اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب ایسے ہتھکنڈوں کو بخوبی پہچان چکے ہیں۔عظمٰی بخاری نے زور دیا کہ 9 مئی کے واقعات کبھی فراموش نہیں کیے جائیں گے اور تمام ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست جھوٹے بیانیے، سیاسی ڈراموں اور انتشار کے سامنے نہیں جھکے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، ریاستی اداروں کے احترام اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود یہ دعویٰ کیا تھا کہ اگر توڑ پھوڑ فرانزک سے ثابت ہو گئی تو وہ معافی مانگیں گے، مگر واضح شواہد سامنے آنے کے باوجود آج تک کسی قسم کی شرمندگی یا معذرت سامنے نہیں آئی۔ ایشیاء میں معتبر سمجھی جانے والی فرانزک ایجنسی، جسے میاں شہباز شریف نے قائم کیا اور جسے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جدید خطوط پر استوار کر رہی ہیں، نے ان عناصر کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی ہے

سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ پشاور، لاہور اور دیگر شہروں میں ہونے والی توڑ پھوڑ کی فوٹیجز موجود ہیں اور کور کمانڈر ہاؤس کی تصاویر اور وڈیوز بھی منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کو ابتدا میں ایجنسیوں سے جوڑا جا رہا تھا، وہ بعد میں خود پی ٹی آئی کے کارکن نکلے اور کئی تاحال جیل میں ہیں۔ متعدد افراد کیمروں کے سامنے خود اعتراف کرتے رہے کہ انہوں نے آگ لگائی اور املاک کو نقصان پہنچایا، جبکہ مراد سعید کی آڈیوز بھی موجود ہیں جن میں وہ براہِ راست ہدایات جاری کرتے سنائی دیتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں خواجہ سعد رفیق، رانا سناء اللہ، احسن اقبال اور خواجہ آصف کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کیے، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی سیاسی انتقام کی سیاست نہیں کی۔ پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات ان کے اپنے اقدامات اور ناقابلِ تردید فرانزک شواہد کی بنیاد پر ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کچھ رہنماؤں کو نہ تو پاک شخصیات کو بدنام کرنے کے واقعات نظر آتے ہیں اور نہ ہی خیبر پختونخوا میں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی ابتر حالت دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ خیبر پختونخوا میں 70 فیصد اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور بچے سخت موسمی حالات میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates