لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے 2024 اور 2025 کے پہلے 11 ماہ (جنوری تا نومبر) کے جرائم کے تقابلی اعداد و شمار جاری کر دیے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال شہر میں جرائم کی شرح میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 2025 لاہور کے لیے امن کا یادگار سال ثابت ہوا۔جرائم کی تفصیلات میں درج ذیل نمایاں کمی:15 سنگین کالمز میں کل 73 فیصد کمی .مجموعی گھناؤنے جرائم میں 52 فیصد کمی ,قتل کے واقعات میں 30 فیصد کمی
ڈکیتی کے دوران قتل میں 38 فیصدصد کمی ,ڈکیتیوں میں 49 فیصد، راہزنی میں 73 فیصد اور جھپٹے مارنے کے واقعات میں 51 فیصد کمی ,موٹر سائیکل چوری میں 42 فیصد جبکہ موٹر سائیکل چھیننے میں 64 فیصد کمی ,گاڑی چوری میں 47 فیصد اور گاڑی چھیننے کے واقعات میں 54 فیصد کمی .گھروں سے چوری کے واقعات میں 30 فیصد کمی .ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ "یہ شاندار کامیابی حکومتی سرپرستی، سیف سٹیز پروجیکٹ کے تحت جدید ٹیکنالوجی، ای-پولسنگ، سی سی ٹی وی نگرانی اور پولیس ٹیم کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے۔ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پوری طرح چوکس اور پرعزم ہے اور جرائم کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔”شہریوں نے بھی سوشل میڈیا پر لاہور پولیس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور شہر میں بہتر ہوتی امن و امان کی صورتحال پر اطمینان اور بہتری کی امید ظاہر کی۔



