ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتارلاہور کے مصروف مین کینال روڈ پر سرعام اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ایک ملزم کو چوکی راجہ مارکیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔چوکی انچارج علی چوہدری کے مطابق ملزم بلال نامی شخص کینال روڈ پر ناجائز طور پر پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کر رہا تھا اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو موقع سے ہی حراست میں لے لیا۔گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک ناجائز پستول اور کئی گولیاں برآمد ہوئیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ چوکی انچارج علی چوہدری نے بتایا کہ اس طرح کے واقعات کے خلاف پولیس کی سخت نگرانی جاری ہے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



