دبئی ایکسپو سٹی کے دبئی ایگزبیشن سینٹر میں 6 ہزار سے زائد افراد جمع ہوئے، جہاں شاہ رخ خان کی متوقع آمد نے پورے ہال کو جوش، توانائی اور شور و شغب سے بھر دیا۔ مداحوں کی بڑی تعداد دیکھ کر شاہ رخ خان نے مسکراتے ہوئے کہا:”یہ تو کنسرٹ جیسا لگ رہا ہے!”شاہ رخ خان دبئی میں Shahrukz by Danube نامی اپنے سیلیبرٹی بیکڈ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ کی تشہیر کے لیے موجود تھے، اور انہوں نے ہمیشہ کی طرح مخصوص انداز میں ہنسی، جذبات اور زندگی کے سبق مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔SRK نے محنت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا:”اگر زندگی میں کچھ بدلنا چاہتے ہو — چاہے وہ مالی ہو، جذباتی ہو یا خوشی — اس کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔ اپنی پوری توانائی جھونک دو۔”انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں سُہانا اور آریان کو بھی بھرپور زندگی گزارنے کا مشورہ دیتے ہیں:”میں انہیں کہتا ہوں کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔ غلطیاں کرو، بے خوف ہو کر زندگی جیو۔ سخت محنت کرو اور اس سے بھی زیادہ لطف اٹھاؤ۔”اسی دوران انہوں نے اپنی فلم جوان کا ایک ڈائیلاگ بھی سنایا، جس میں بچوں کے ساتھ نمٹنے سے پہلے والد سے اجازت لینے کا ذکر تھا — جو شاید ان کے بیٹے کے ماضی کے واقعے کی طرف ایک ہلکا سا اشارہ تھا۔شاہ رخ خان نے ایمان اور روحانیت پر بھی بات کی:”میں اللہ پر پختہ یقین رکھتا ہوں… اور خود کو آزاد محسوس کرتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ جو لوگ میرے لیے دعا کرتے ہیں، وہ خوب دل سے دعا کریں — اس لیے نہیں کہ مجھے ضرورت ہے بلکہ اس لیے کہ میری پوری زندگی سخت محنت کی کہانی ہے۔”انہوں نے عاجزی کے ساتھ کہا:”آخر میں میں اتنا جانتا ہوں کہ… یہ کبھی بھی پیسے کے بارے میں نہیں تھا۔”اختتام پر انہوں نے مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیا:اتنی” بڑی تعداد میں مجھے دیکھنے کے لیے آنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ۔ آپ لوگوں نے ہی مجھے وہ ستارہ بنایا ہے جو میں ہوں۔” مداحوں کا جوش، نعرے، تالیاں اور موبائل فونز کی روشنی ایک بار پھر ثابت کر گئی کہ شاہ رخ خان جیسی مقبولیت بہت کم ستاروں کے نصیب میں ہوتی ہے۔دل سے نکلی باتوں، ہلکی پھلکی مزاح اور اپنی بے مثال دلکشی کے ساتھ SRK نے اسٹیج کو مکمل طور پر اپنے نام کر لیا اور ایونٹ میں موجود 7 ہزار سے زائد افراد پر دیرپا تاثر چھوڑا۔



