سری لنکن ٹیم (اسپورٹس ڈیسک) دورہ پاکستان کے دوران *تین ون ڈے میچز پر مشتمل دو طرفہ سیریز کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔سری لنکا کرکٹ کے اعلامیے کے مطابق، چاریتھ اسالنک کو وائٹ بال ٹیموں کی قیادت سونپی گئی ہے۔پاتھوم نسانکا، کوشال مینڈس، کامندو مینڈس، کامل مشر اور جانتھ لیاناگے دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ *ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو* اور *ایشان ملنگا* بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں ٹیموں کا حصہ ہوں گے۔ون ڈے اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں لاہیرو ادارا، سماراوکراما، پوون رتنائیکے، جافری وندارسے اور پرمود مدھوشان شامل ہیں، جبکہ داسن شناکا، کوشال پریرا، بھنوکا راجاپکسا، دوشان ہیمانتھا* اور *نوان توشارا* صرف ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔سری لنکن بورڈ کے مطابق، ٹیم 8 نومبر کو کولمبو سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان *تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 11 نومبر سے ہوگا، جب کہ *سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی۔



