جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ 2026 میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 12 مارچ کو ہوگا، دوسرا میچ 14 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 16 مارچ کو شیڈول کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان مئی 2026 میں دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 8 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے شروع ہوگا۔
پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے لیے 4 مئی 2026 کو بنگلادیش روانہ ہوگی۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



