وزارت تجارت نے گدھے کی کھال کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے گوادر فری زون سے گدھے کی کھال برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 2015 کے اس فیصلے کو معطل کردیا ہے جس کے تحت گدھے کی کھال کی برآمدات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ برآمد کرنے کی اجازت صرف گوادر فری زون کے اندر رجسٹرڈ گدھے ذبیحہ خانوں کو دی گئی ہے۔



