

پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ
نومبر 9, 2025
لاہور (سٹی رپورٹر )صوبائی حکومت پی ایچ اے کو 40 کروڑ روپے بطور ابتدائی سرمایہ فراہم کرے گی۔ یہ فنڈز مالی سال 2025-26 میں ضمنی گرانٹ کے ذریعے دیے جائیں گے۔ابتدائی طور پر جاری کیے گئے فنڈز باغبانی، شجرکاری اور شہری تزئین و آرائش کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس اقدام کو پی ایچ اے کو مالی طور پر مستحکم بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں شجرکاری اور خوبصورتی کے منصوبوں کو مزید تیز کیا جائے گا، تاکہ شہری ماحول کو جدید خطوط پر خوشنما اور سرسبز بنایا جا سکے۔حکومتی ترجمان کے مطابق فنڈز کی فراہمی سے شہری تزئین و آرائش کے منصوبے تیزی سے مکمل ہوں گے، جبکہ جدید مشینری سے کام کی رفتار اور معیار میں نمایاں بہتری آئے گی
کھیل


پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا
نومبر 9, 2025

اولمپکس 2028: کرکٹ ٹیموں کی شرکت کا مجوزہ فارمولا
نومبر 9, 2025





































