سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی خریداری کے ذریعے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری لائی ہے۔ ادارے کے مطابق جون 2024 سے جون 2025 کے دوران اسٹیٹ بینک نے مجموعی طور پر 8 ارب 25 کروڑ ڈالر کی خریداری کرکے مارکیٹ میں فراہم کئے۔
اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں اسٹیٹ بینک نے 50 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی خریداری کی۔ جون 2024 میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 39 کروڑ ڈالر تھے جو جون 2025 تک بڑھ کر 14 ارب 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے۔ مئی 2025 میں ذخائر 11 ارب 51 کروڑ 17 لاکھ ڈالر تھے، جس کا مطلب ہے کہ صرف ایک ماہ کے دوران ذخائر میں 2 ارب 98 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی مداخلت کی بدولت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے اور روپے پر دباؤ بھی کم ہوا ہے۔



