

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آلو اور کینو کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی کاوشیں، متبادل راستوں سے ایکسپورٹ کی اجازت
جنوری 13, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے متبادل راستوں کے ذریعے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہے، جس سے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ آلو اور کینو کی برآمدات میں مزید آسانی پیدا کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔ تجویز دی گئی ہے کہ اس کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی وزیراعظم کریں جبکہ متعلقہ وفاقی وزارتوں اور تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو کمیٹی میں نمائندگی دی جائے۔ حکومت پنجاب نے آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے لیے نئی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش، ایکسپورٹ اخراجات میں کمی اور برآمدی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کے حصول کے لیے آلو اور کینو کی برآمدات سے متعلق مسائل روزانہ کی








































