محکمہ سماجی بہبود سندھ نے صوبے میں خواجہ سراؤں کے لیے الگ جیلیں یا مخصوص وارڈز قائم کرنے کی تجویز دے دی وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر عمران احمد شاہ نے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کیمپ آفس ساہیوال کا افتتاح کر دیا وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ثقافت اور قومی ورثہ اورنگزیب کچھی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب , اور ممبر قومی اسمبلی ظہور قریشی نے ملاقات کی. پاکستان کے بیرونی قرضوں میں حیران کن طورپر بڑی کمی لاہور ویسٹ مینجمنٹ اور البیراک کے درمیان سیٹلمنٹ ایگریمنٹ بلاآخرفائنل پنجاب کے ڈی ایچ کیوز ہسپتالوں میں امراض قلب کے علاج کی سہولت فراہم کرنےکا فیصلہ کیتھ لیبز کے لیے اضافی طبی عملہ بھرتی کیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ٹائپ ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کٹس ان کے دروازے تک پہنچائی جا رہی ہیں کسی مریض پر بوجھ نہ پڑے اسی لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے وائس چانسلر یو ایچ ایس کی تعیناتی کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں، تحریکِ التوا جمع پاکستان کا سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ امریکا، جنوبی کوریا کا تجارتی معاہدہ—150 ارب ڈالر کی شپ بلڈنگ سرمایہ کاری اور جوہری آبدوزوں کی منظوری محکمہ سماجی بہبود سندھ نے صوبے میں خواجہ سراؤں کے لیے الگ جیلیں یا مخصوص وارڈز قائم کرنے کی تجویز دے دی وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر عمران احمد شاہ نے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کیمپ آفس ساہیوال کا افتتاح کر دیا وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ثقافت اور قومی ورثہ اورنگزیب کچھی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب , اور ممبر قومی اسمبلی ظہور قریشی نے ملاقات کی. پاکستان کے بیرونی قرضوں میں حیران کن طورپر بڑی کمی لاہور ویسٹ مینجمنٹ اور البیراک کے درمیان سیٹلمنٹ ایگریمنٹ بلاآخرفائنل پنجاب کے ڈی ایچ کیوز ہسپتالوں میں امراض قلب کے علاج کی سہولت فراہم کرنےکا فیصلہ کیتھ لیبز کے لیے اضافی طبی عملہ بھرتی کیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ٹائپ ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کٹس ان کے دروازے تک پہنچائی جا رہی ہیں کسی مریض پر بوجھ نہ پڑے اسی لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے وائس چانسلر یو ایچ ایس کی تعیناتی کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں، تحریکِ التوا جمع پاکستان کا سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ امریکا، جنوبی کوریا کا تجارتی معاہدہ—150 ارب ڈالر کی شپ بلڈنگ سرمایہ کاری اور جوہری آبدوزوں کی منظوری

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات،پاکستان اور برطانیہ کا سیکیورٹی و قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے یو کے نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کے ڈائریکٹر جنرل گرائم بیگر نے ملاقات کی، جس میں انسدادِ دہشت گردی، منشیات، انسانی اسمگلنگ، فرانزک، امیگریشن اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔
فریقین نے انسدادِ منشیات اور این سی سی آئی اے سمیت مختلف اداروں کے افسران کے لیے تربیتی پروگرامز اور کورسز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ بچوں کی آن لائن ہراسانی کے سدباب اور اس سلسلے میں کوآرڈینیشن مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات میں ایکسٹراڈیشن کے معاملات پر دوطرفہ معاونت بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ بتایا گیا کہ ایکسٹراڈیشن سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر مبنی 5 ایم او یوز کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ڈی جی نیشنل کرائم ایجنسی گرائم بیگر نے اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ "دہشت گردی کے تمام تانے بانے ہمسایہ ملک سے ملتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر متزلزل عزم رکھتا ہے۔ دنیا پاکستان کی استقامت کی مثال دینے سے قاصر ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ جدید فرانزک اور ٹریننگ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ محسن نقوی نے یہ بھی بتایا کہ اپسکیل کے تعاون سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈی جی این سی اے گرائم بیگر نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ جاری تعاون کو سراہا اور انسدادِ منشیات کے ضمن میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates