لاہور (اسٹاف رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البیراک کے درمیان مالی اور سروس ڈلیوری کے طویل متنازع معاملے کا حل نکال لیا گیا ہے اور سیٹلمنٹ ایگریمنٹ بلاآخرفائنل ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، فریقین نے میڈی ایشن کے دوران متعدد سیشنز میں شواہد اور دستاویزات پیش کیں اور طے شدہ فارمولا پر باہمی اتفاق کر لیا۔ اس کے بعد معاملہ پنجاب کابینہ کے پاس منظوری کے لیے بھیجا گیا، جس پر قانون اور مالی محکموں نے مثبت رائے دی۔ کابینہ نے غور و غوص کے بعد ایگریمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔معاہدے کی منظوری کے بعد فریقین کے درمیان تمام مالی تنازعات ختم ہو جائیں گے اور باضابطہ دستخط کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ LWMC اور البیراک کے درمیان ادائیگیوں اور سروس فراہم کرنے کے حوالے سے اختلافات کئی برسوں تک جاری رہے اور معاملہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ذریعے میڈی ایشن پر منتقل کیا گیا تھا۔



