محکمہ سماجی بہبود سندھ نے صوبے میں خواجہ سراؤں کے لیے الگ جیلیں یا مخصوص وارڈز قائم کرنے کی تجویز دے دی وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر عمران احمد شاہ نے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کیمپ آفس ساہیوال کا افتتاح کر دیا وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ثقافت اور قومی ورثہ اورنگزیب کچھی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب , اور ممبر قومی اسمبلی ظہور قریشی نے ملاقات کی. پاکستان کے بیرونی قرضوں میں حیران کن طورپر بڑی کمی لاہور ویسٹ مینجمنٹ اور البیراک کے درمیان سیٹلمنٹ ایگریمنٹ بلاآخرفائنل پنجاب کے ڈی ایچ کیوز ہسپتالوں میں امراض قلب کے علاج کی سہولت فراہم کرنےکا فیصلہ کیتھ لیبز کے لیے اضافی طبی عملہ بھرتی کیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ٹائپ ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کٹس ان کے دروازے تک پہنچائی جا رہی ہیں کسی مریض پر بوجھ نہ پڑے اسی لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے وائس چانسلر یو ایچ ایس کی تعیناتی کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں، تحریکِ التوا جمع پاکستان کا سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ امریکا، جنوبی کوریا کا تجارتی معاہدہ—150 ارب ڈالر کی شپ بلڈنگ سرمایہ کاری اور جوہری آبدوزوں کی منظوری محکمہ سماجی بہبود سندھ نے صوبے میں خواجہ سراؤں کے لیے الگ جیلیں یا مخصوص وارڈز قائم کرنے کی تجویز دے دی وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر عمران احمد شاہ نے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کیمپ آفس ساہیوال کا افتتاح کر دیا وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ثقافت اور قومی ورثہ اورنگزیب کچھی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب , اور ممبر قومی اسمبلی ظہور قریشی نے ملاقات کی. پاکستان کے بیرونی قرضوں میں حیران کن طورپر بڑی کمی لاہور ویسٹ مینجمنٹ اور البیراک کے درمیان سیٹلمنٹ ایگریمنٹ بلاآخرفائنل پنجاب کے ڈی ایچ کیوز ہسپتالوں میں امراض قلب کے علاج کی سہولت فراہم کرنےکا فیصلہ کیتھ لیبز کے لیے اضافی طبی عملہ بھرتی کیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ٹائپ ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کٹس ان کے دروازے تک پہنچائی جا رہی ہیں کسی مریض پر بوجھ نہ پڑے اسی لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے وائس چانسلر یو ایچ ایس کی تعیناتی کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں، تحریکِ التوا جمع پاکستان کا سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ امریکا، جنوبی کوریا کا تجارتی معاہدہ—150 ارب ڈالر کی شپ بلڈنگ سرمایہ کاری اور جوہری آبدوزوں کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے”گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ“ کے ڈائریکٹر جنرل کِم سینگ ہائپ (Kim Sang-hyup) نے برازیل کے شہر بیلم میں منعقدکوپ 30کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔ ماحولیاتی بہتری کے عالمی اتحاد ”گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ“ کا ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق کیا گیا۔

بیلم(مانیٹرینگ ڈیسک ) ی جی جی آئی عالمی کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے اور دنیا بھر کی کاربن مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ عالمی کاربن مارکیٹ لیڈر جی جی جی آئی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے موسمیاتی بہتری کے اقدامات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرکے گرین گروتھ پروجیکٹس بنانے کی پیشکش کی۔ جی جی جی آئی پنجاب کو صوبائی سطح کے کاربن کریڈٹ پروگراموں میں بھی مدد فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اورکِم سینگ ہائپ نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے مقابلے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔کِم سینگ ہائپ نے پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کو سراہا۔کِم سینگ ہائپ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب میں تاریخی سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور سب سے بڑے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے حوالے سے اقدامات کو بھی سراہا۔ کِم سینگ ہائپ نے کوپ 30 کانفرنس سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خطاب کی بھی تعریف کی۔ کِم سینگ ہائپ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ماحولیاتی بہتری کے ویژن اور جذبے کو بھی سراہا۔ کِم سینگ ہائپ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ویژن سے پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے پختہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ آپ کے ساتھ ملکر ماحولیاتی بہتری اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ آپ کے تجربات اور معاونت سے ماحولیاتی بہتری کے ویژن کو آگے بڑھانا ہمارے لئے اہم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کِم سینگ ہائپ اور جی جی جی آئی کی ماحولیاتی بہتری کے لئے خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پنجاب میں اپنی حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کاربن فنانس کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنیوالا ادارہ ہے۔ جی جی جی آئی گرین گروتھ کے فروغ کیلئے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں گرین مالی امداد کی سہولت فراہم کرتی ہے۔جی جی جی آئی پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6 کے تحت نکات کو عملی جامہ پہنانے اور کاربن ٹرانزیکشن فیسیلٹی (سی ٹی ایف) جیسی سہولیات کی فراہمی پر عملدرآمد کرتی ہے۔ یہ عالمی ادارہ ممالک کو بین الاقوامی کاربن مارکیٹس میں شرکت کیلئے معاونت فراہم کرتی ہے۔ جی جی جی آئی پاکستان کے تین پہلوؤں میں مدد کریگا۔ جی جی جی آئی کے تعاون سے پنجاب اپنے موجودہ موسمیاتی بہتری کے کردار کیساتھ گرین فنانسنگ کی عالمی مارکیٹ میں داخل ہو سکے گا۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن پروگرامز، سُتھرا پنجاب، ای موبیلٹی، اینٹی سموگ مٹیگیشن پروجیکٹس اور پلانٹ فار پاکستان پنجاب کیلئے ممکنہ گرین فنانسنگ پراجیکٹس بن سکیں گے۔ جی جی جی آئی 2012 ء میں اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کی کانفرنس (ریوپلس20) میں تشکیل دیا جانیوالا عالمی اتحاد ہے۔ 18 بنیادی ارکان سے قائم ہونیوالی جی جی جی آئی کے ارکان کی تعداد 2024 تک 50 ہو چکی ہے جبکہ 29 ممالک پارٹنر ہیں۔ جی جی جی آئی خطوں میں شجرکاری، ماحولیاتی بہتری اور گرین گروتھ کے اہداف کیلئے دنیا میں کام کررہی ہے۔کِم سینگ ہائپ اس سے قبل کوریا کے صدارتی کمیشن برائے کاربن نیوٹریلیٹی اینڈ گرین گروتھ کے شریک چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ سنیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزرا ء راناسکندرحیات،ذیشان رفیق،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئر مین پی اینڈ ڈی نعیم رؤف اورڈی جی ای پی اے عمران حامد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates