لاہور (نمائندہ خصوصی)دستخطی تقریب کی صدارت بشپ سیموئل رابرٹ عزرایا ڈائریکٹر کرسچن اسٹڈی سینٹر، اور کنول لیاقت ایڈووکیٹ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی، نے مشترکہ طور پر کی۔یہ معاہدہ مذہبی و سرکاری اداروں کے درمیان ایک نئی شراکت داری کی علامت ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی انصاف، اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ اس اشتراک کے تحت ماحولیاتی آگاہی، تحقیق، اور تعلیمی پروگراموں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ معاشرے میں ماحول دوست طرزِ زندگی کی حوصلہ افزائی ہو۔ کنول لیاقت نے اس موقع پر کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام طبقات کی شمولیت ضروری ہے۔ بین المذاہب تعاون اس مقصد کے لیے نہایت خوش آئند قدم ہے۔



