لاہور (اسٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ضلع سطح پر امراضِ قلب کے علاج کو بہتر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیوز) ہسپتالوں میں کیتھ لیبز کے طبی عملے کی قلت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہےذرائع کے مطابق، نئی کارڈیک کیتھ لیبز کو فعال کرنے کے لیے انٹروینشنل کارڈیالوجسٹس، میڈیکل آفیسرز کارڈیالوجی، کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹس اور تربیت یافتہ نرسز کی نئی پوسٹس تخلیق کی جائیں گی۔ تمام بھرتیاں خصوصی پے پیکیجز کے ساتھ کی جائیں گی تاکہ ہائی اسکلڈ اسٹاف کی فوری دستیابی ممکن ہو سکے۔اس اقدام سے ڈی ایچ کیوز ہسپتالوں میں اینجیوگرافی، اینجیوپلاسٹی اور دیگر ایڈوانسڈ کارڈیک پروسیجرز کی سہولت فراہم ہوگی اور دل کے مریضوں کو بڑے شہروں کے اسپتالوں کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ بھرتیوں کا طریقہ کار اور اشتہار جلد جاری کیا جائے گا، جس کا مقصد ایمرجنسی کارڈیک کیئر تک بروقت رسائی کو یقینی بنانا ہے۔



