ساہیوال (نمائندہ خصوصی )افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیر عمران احمد شاہ نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لئے حکومت نے مربوط منصوبے شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے اور عوام کی خوشحالی ہمارا مطمعِ نظر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا اور پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اب پوری دنیا میں پاکستان کی دھاک بیٹھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق سر کرنے کے بعد دنیا میں پاکستانیوں کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔



